Google Maps updated with support for 39 new languages

Google Maps Updated With Support For 39 New Languages

گوگل نے گوگل میپس کے لیے 39 نئی زبانوں کی سپورٹ جاری کر دی

گوگل نے اپنی میپس سروس میں درجنوں نئی زبانوں کی سپورٹ شامل کی ہے۔ گوگل نے اُن 39 نئی زبانوں کو اپنی فہرست میں جگہ دی ہے، جو دنیا میں 1.25 ارب افراد بولتے ہیں۔
نی زبانوں میں افریقی، آرمینئن، بوسنیائی، چیک، ڈینس، فلپائنی، فنش، عبرانی، انڈونیشن، لاؤ، مالے، ناوریجن، فارسی، سواحلی، سوئیڈش اور ترکی زبانیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)


ایتھنو لاگ کیٹلاگ میں اس وقت دنیا بھر کی 6909 زبانوں کا ریکارڈ ہے۔

گوگل میپس میں جن نئی زبانوں کی سپورٹ شامل کی گئی ہے، وہ دنیا کےمختلف خطوں میں بڑی آبادی کی زبانیں ہیں، مثال کے طور پر سواحلی افریقا کے 8 فیصد لوگوں کی زبانیں ہیں۔ ترکی 9 فیصد یورپی لوگوں کی زبان ہے۔
گوگل نے گوگل میپس کا آغاز 2004 میں کیا تھا۔ آغاز میں تو یہ صرف انگریزی زبان میں تھا لیکن پھر بتدریج اس میں دوسری زبانوں کی سپورٹ شامل ہوتی رہی۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-28

More Technology Articles