google maps will now more wheelchair friendly

Google Maps Will Now More Wheelchair Friendly

گوگل کے کچھ ملازمین اپنا 20فیصد وقت گوگل میپس کو ویل چیئر فرینڈلی بنانے پر صرف کر رہے ہیں

گوگل میپس اب ویل چیئر فرینڈلی بھی ہے۔ میپس کے حوالے سے مشہور زمانہ ایپلی کیشن اب یہ بھی بتائے گی کہ آیا یہ مقام وہیل چیئروالوں کے لیے مناسب ہے یا نہیں۔ گوگل کے ملازمین کا ایک گروپ اپنے وقت کا 20فیصد اس فیچر پر صرف کر رہا ہے ۔ گوگل کی پالیسی ہے کہ اس کے ملازمین اپنے ملازمت پر وقت کا 20فیصد گوگل کے ایسے پراجیکٹس پر لگا سکتے ہیں، جو اُن کے اصل ذمہ داری کے کام نہ ہوں ۔
گوگل کے بہت سے پراجیکٹ جیسے جی میل، ایڈ سنس اور گوگل نیوز اسی 20 فیصد پراجیکٹس کے طور پر شروع ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ریو اکاساکا بنیادی طور پر گوگل ڈرائیو پروڈکٹ منیجر ہے اور اس کا کام کلاؤڈ فائل ہوسٹنگ سروس سے متعلق ہے تاہم باؤلڈر، کولاراڈو سے تعلق رکھنے والا ریو اپنے وقت کا 20فیصد گوگل میپس کو وہیل چیئر فرینڈلی بنانے پر صرف کر رہا ہے۔پچھلے سال ریو نے اپنے 10ساتھیوں کے ساتھ اس فیچر پر کام شروع کیا تھا۔

عام لوگوں کے لیے تو شاید یہ گوگل میپس میں چھوٹی سی تبدیلی ہو مگر وہیل چیئرز پر موجود افراد کےلیے یہ بڑی تبدیلی ہے۔ کچھ عرصے تک اس فیچر کو ایپلی کیشن میں اپ ڈیٹ کرنا شروع کر دیا جائے گا۔یہ فیچر نہ صرف وہیل چیئر پر موجود افراد کی مدد کرے گا بلکہ بچوں کو پرام میں ٹہلاتے والدین کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا۔
تاریخ اشاعت: 2016-12-26

More Technology Articles