Google may release its first Google branded phone this year

Google May Release Its First Google Branded Phone This Year

گوگل جلد ہی اپنے بنایا ہوا فون ریلیز کرے گا

گوگل اپنے فون کی لانچ کے لیے بہت سے موبائل فون آپریٹر سے بات چیت کر رہا ہے۔ یہ فون گوگل کی اپنی نیکسس لائن اپ سے ہٹ کر بالکل الگ ہوگا۔
گوگل نے اگرچہ آج تک اپنا سمارٹ فون نہیں بنایا مگر گوگل سمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں سے نیکسس فون بنواتا رہا ہے تاہم ایک رپورٹ کے مطابق اب گوگل نے خود ہی اپنا فون بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)


ٹیلی گراف کے مطابق گوگل پہلے ہی موبائل آپریٹرز کے ساتھ فون کی لانچ کے حوالے سے بات چیت کر رہا ہے۔گوگل کے لیے نیکسس کے ساتھ ساتھ اپنا نیا فون لانچ کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
گوگل کا اینڈروئیڈ اس وقت موبائل فون آپریٹنگ کی دنیا میں مارکیٹ پر راج کر رہا ہے۔ نئے بننے والے ہر پانچ میں سے چار فونز میں اینڈروئیڈ ہی انسٹال ہوتا ہے۔سستے سمارٹ فون گوگل کے لیے زیادہ مسئلہ ہے گوگل کا اصل ہدف ہائی اینڈ سمارٹ فون مارکیٹ ہے، جہاں اس وقت ایک طرح سے ایپل کی اجارہ داری ہے۔ گوگل کا اپنا فون ، ہائی اینڈ مارکیٹ میں ایپل کی اجارہ داری ختم کرنے کی کوشش ہو سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-27

More Technology Articles