Google new photo sharing service coming soon

Google New Photo Sharing Service Coming Soon

گوگل نئی فوٹو شیئرنگ اور سٹوریج سروس شروع کرے گا

بلوم برگ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل ایک نئی فوٹوشیئرنگ اور سٹوریج سروس شروع کرنے والا ہے۔ نئی سروس گوگل پلس سوشل نیٹ ورک کے ساتھ منسلک نہیں ہوگی۔اس نئی سروس کو گوگل آئی/او کانفرنس میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ ڈویلپرز کی یہ کانفرنس 28 اور 29 مئی کو سان فرانسسکو میں ہوگی۔
گوگل نے مارچ میں کہا تھا کہ وہ اپنی فوٹو شیئرنگ اور سٹوریج ایپلی کیشن کو گوگل پلس سوشل پلیٹ فارم سے الگ کر دےگا۔

(جاری ہے)

نئی سروس کی بدولت صارفین اپنی تصاویر فیس بک اور ٹوئیٹر پر بھی شیئر کر سکیں گے۔ فوٹو شیئرنگ اور سٹوریج ایپلی کیشن کو الگ کرنے کے بعد بھی گوگل اس پر کام کرتا رہے گا۔ اس کے برعکس فیس بک نے جب سے انسٹا اگرام کو خریدا ہے تب سے اسے ایک طرح سے تنہا چھوڑ دیا ہے۔گوگل کی ترجمان نے نئی فوٹوشیئرنگ اور سٹوریج ایپلی کیشن پر ابھی کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
اس حوالے سے گوگل آئی / او کانفرنس میں ضرور کچھ نہ کچھ تفصیلات سامنے آئیں گی، جسے ہم اپنے قارئین کے ساتھ شیئر کریں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-20

More Technology Articles