Google new site showcases its open source projects

Google New Site Showcases Its Open Source Projects

گوگل نے اپنے تمام اوپن سورس پراجیکٹس کے لیے ایک نئی سائٹ متعارف کرادی

کئی سالوں سے گوگل نہ صرف اوپن سورس سافٹ وئیرز کو اپنی مصنوعات اور منصوبوں میں استعمال کر رہا ہے بلکہ اس نے لوگوں کی مدد کرنے کےلیے اپنے بہت سے ٹولز بھی اوپن سورس کر دئیے ہیں۔گزشتہ دنوں ہی گوگل نے JPEG انکورڈ کو اوپن سورس کیا ہے جو تصویر کا سائز 35 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)


اب گوگل نے اپنے تمام اوپن سورس پرجیکٹس کو ایک جگہ جمع کر دیا ہے۔

اب صارفین گوگل کے تمام اوپن سورس پراجیکٹس میں سے اپنی مرضی کے پراجیکٹ کو ڈھونڈ سکتے ہیں، انہیں اپنے پراجیکٹ میں استعمال کر سکتے ہیں اور ان میں اضافہ کر سکتے ہیں۔گوگل نے اس کے لیے ایک الگ ویب سائٹ بھی بنائی ہے۔
گوگل اوپن سورس کی ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-29

More Technology Articles