Google new Technologies

Google New Technologies

گوگل کی نئی ٹیکنالوجیز

گوگل نے پراجیکٹ جیکارڈ کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت گوگل عالمی شہرت یافتہ گارمنٹس کمپنی لیویز کے ساتھ مل کر سمارٹ کپڑے، خاص طور پر جینز بنائے گا۔ اس پراجیکٹ کا نام فرانس جوزف میری چارلس المعروف جیکارڈ کے نام پر رکھا ہے، جس نے کپڑے بنانے کی جیکارڈ مشین جسے جیکارڈ لوم کہتے ہیں بنائی تھی۔ گوگل مخصوص ریشوں سے ایسے کپڑے بنائے گا جن پر ہاتھ پھیر کر سمارٹ فون یا سمارٹ واچ کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ سمارٹ واچ کی سکرین چھوٹی سے چھوٹی ہوتی جا رہی ہیں، انہیں اچھے طریقے سے کنٹرول کرنے کے لیے سمارٹ کپڑے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ ان کپڑوں پر مخصوص انداز سے ہاتھ پھیر کر صارفین اپنی ڈیوائسسز کو کنٹرول کر سکیں گے۔
گوگل پراجیکٹ سولی کے تحت ایک ڈوائس متعارف کرائے گا۔ یہ ڈیوائس ایک ریڈار کی طرح صارفین کے ہاتھوں پر نظر رکھ کر اُن کی حرکات کو مانیٹر کریں گی۔ انہی حرکات کی بنیاد پر مختلف ڈیوائسز کو کنٹرول کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-01

More Technology Articles