Google now lets you stream mobile apps from search results

Google Now Lets You Stream Mobile Apps From Search Results

اب ایپلی کیشنز گوگل سرچ کے نتائج میں ہی استعمال کی جاسکیں گی

بڑی بڑی ویب کمپنیوں کے لیے بھی موبائل صارفین کا حصول آسان کام نہیں۔ اس مشکل کام کےلیے تمام کمپنیاں نئے سے نئے فیچر متعارف کراتی رہتی ہے۔اب گوگل نے بھی موبائل صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔اب گوگل کے صارفین سرچ کے دوران ہی ایپلی کیشن استعمال کر سکیں گے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ یہ ایپلی کیشن انہیں ڈاؤن لوڈ بھی نہیں کرنی پڑے گی۔

(جاری ہے)


مثال کے طور پر ایک صارف شہر میں ہوٹل میں بکنگ کرانا چاہتا ہے تو سرچ رزلٹ میں ہوٹل ٹونائٹ کی ایپلی کیشن کے تمام نتائج آ جائیں گے۔ اب اگر کسی صارف کے پاس اینڈروئیڈ لولی پاپ یا مارش میلو انسٹال ہو اور وائی فائی سپیڈ بھی بہتر ہوتو وہ صارف اپنے فون پر ہی سرچ رزلٹ سے ہی ہوٹل ٹونائٹ کی ایپلی کیشن استعمال کرسکتا ہے۔
فی الحال افسوس کی بات یہ ہے کہ گوگل نے ابھی تک ہوٹل ٹونائٹ اور 8 مزید پارٹنرز کے ساتھ سرچ رزلٹ میں ایپلی کیشن چلانے کا معاہدہ کیا ہے۔تاہم امید کی جا سکتی ہے کہ اس میں جلد ہی مزید پارٹنر شامل ہوجائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-19

More Technology Articles