Google Officially Launches Android O Developer Preview Images

Google Officially Launches Android O Developer Preview Images

گوگل نے باقاعدہ طور پر اینڈروئیڈ او ڈویلپر پریویو امیج جاری کر دیا

سب ہی جانتے ہیں کہ گوگل اینڈروئیڈ ورژنز کے نام مٹھائیوں اور حروف تہجی کے اعتبار سے رکھتا ہے۔ اینڈروئیڈ نوگٹ تو متعارف کرایا جا چکا ہے۔ اب باری ہے اگلے ورژن کی۔ اگلے ورژن کا باقاعدہ نام جو بھی ہوگا، اس کا کوڈ نیم فی الحال اینڈروئیڈ او ہے۔
گوگل نے کئی فیچرز ، جیسے اڈاپٹیو آئیکون، PIP، نوٹی فیکیشن چینلز وغیرہ کےساتھ اینڈرئیڈ او ڈویلپر پریویو امیجز جاری کر دئیےہیں۔

پریویو امیجز کو نیکسس 5 ایکس، نیکسس 6 پی، نیکسس پلیئر، پکسل سی، پکسل اور پکسل ایکس ایل صارفین ڈاؤن لوڈ کر سکتےہیں۔یہ پہلا ڈویلپر پریویو امیج اتنا زیادہ مستحکم نہیں۔مستحکم ورژن کو 2017 کی تیسری سہ ماہی میں متعارف کرایا جائے گا۔
اینڈروئیڈ او کے چند اہم فیچرز کچھ اس طرح ہیں۔

(جاری ہے)


نوٹی فیکیشن چینلز: صارفین اب ہر قسم کے نوٹی فیکیشن کے لیے الگ الگ مکمل کسٹومائز چینل بنا سکتے ہیں۔


سنوزنگ(Snoozing):اس فیچر سے صارفین نوٹی فیکشن کو دوبارہ ظاہر ہونے سے روک سکتے ہیں۔ اس فیچر سے صارفین صرف اہم نوٹی فیکیشن کو ہی دیکھ سکیں گے۔
نوٹی فیکیشن ٹائم آؤٹ: اس فیچر سے صارفین ایک مخصوص مدت کا تعین کر سکتے ہیں، جس کے بعد نوٹی فیکیشن کینسل ہو جائیں گے۔
بیک گراؤنڈ لمٹ(Background Limit) : اس فیچر سے گوگل بیک گراؤنڈ میں چلنے والی ایپس کو خود کار طور پر محدود کر سکے گا۔
اس فیچر سے فون کی بیٹری کوبچانے میں کافی مدد ملے گی۔
پکچر ان پکچر: یہ فیچر یوٹیوب کے فیچر پکچر ان پکچر کی طرح ہی ہے، یعنی صارفین ایپ سوئچ کر کے بھی ویڈیو دیکھ سکیں گے۔
ملٹی ڈسپلے: اگر کوئی ایکٹیویٹی ملٹی ونڈو کو سپورٹ کرتی ہو اور ایسی ڈیوائس پر ہو رہی ہو جو ملٹی ڈسپلے کو سپورٹ کرتی ہو تو صارفین ایکٹیویٹی کو ایک ڈسپلے سے دوسرے ڈسپلے میں منتقل کرسکیں گے۔

اینڈروئیڈ او کے مزید فیچرز کی معلومات کے لیےیہاں کلک کریں۔
ڈویلپر پریویو حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-21

More Technology Articles