Google Open YOLO project will remove the need for passwords on Android

Google Open YOLO Project Will Remove The Need For Passwords On Android

گوگل کے Open YOLO پراجیکٹ سے اینڈروئیڈ پر پاس ورڈ کی ضرورت نہیں رہے گی

گوگل نے پاس ورڈ منیجمنٹ سروس Dashlane کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جس کے بعد دونوں Open YOLO نام کی ایک نئی اے پی آئی بنائیں گے۔یہ اے پی آئی اینڈروئیڈ صارفین کے لاگ ان کی معلومات تک رسائی حاصل کر کے انہیں بغیر پاس ورڈ لاگ ان ہونے دے گی۔

(جاری ہے)


اس اے پی آئی کا نام YOLOاصل میں You Only Login Once کا مخفف ہے۔یہ پراجیکٹ اوپن سورس ہے، جس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی اس پراجیکٹ کا کوڈ دیکھ کر اس کا تجزیہ کر سکےگایا پھر اسے بہتر بنانے میں معاونت کر سکے گا۔
اوپن سورس ہونے کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ یہ دوسری پاس ورڈ منیجمنٹ سروسز کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-06

More Technology Articles