Google Patented Flypaper So Pedestrians Hit By Cars Will Stick

Google Patented Flypaper So Pedestrians Hit By Cars Will Stick

گوگل فلائی پیپر۔ گوگل نے حیرت انگیز ٹیکنالوجی کے حقوق ملکیت حاصل کر لیے

لگتا ہے کہ گوگل اپنی بغیر ڈرائیور کی کاریں بنا کر مطمئن نہیں، اسے اور آگے جانا ہے۔ گوگل کے ایک حقوق ملکیت(پیٹنٹ) کی جو تفصیلات سامنے آئیں ہیں، اس کے مطابق حادثات میں ہونے والے جسمانی نقصان میں کافی کمی آ جائے گی۔
دی ورج
نے اسے ہیومن فلائی پیپر کا نام دیا ہے۔
2014 میں داخل کی گئی حقوق ملکیت کی ایک درخواست ،جسے اب سامنے لایا گیا ہے ، کے مطابق گوگل اپنی بغیر ڈرائیور کی گاڑیوں کے بونٹ پر ایسا چپکنے والا مادہ لگائے گا، جس سے گاڑی سے ٹکرانے والا کوئی بھی شخص ٹکر کے بعد اچھل کر دور جا گرنے یا سٹرک پر ہی دوسری گاڑی کے سامنے جا گرنے کی بجائے بونٹ سے چپک جائے گا۔

(جاری ہے)

اس طرح گاڑی سے ٹکرانے والوں کو دوسری دفعہ ٹکرانے سے لگنے والی چوٹ نہیں لگے گی۔
گوگل نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ گاڑی کے بونٹ پر مکھیاں یا سٹرک پر اڑنے والا دوسرا کباڑ نہ چپکے ، ایک اور ترکیب آزمائی ہے۔ گوگل گاڑی کے بونٹ پر چپکنے والے مادے کے اوپر ایک ایسی تہہ بنائے گا ، جو کسی شخص کے ٹکرانے پر فوراً پھٹ جائے گی اور وہ شخص گاڑی کے بونٹ سے چپک جائے گا۔
تاہم چپکنے والے مادے کے اوپر لگنے والی تہہ انسانوں ہی نہیں بلکہ جانوروں کے ٹکرانے سے بھی پھٹ جائے گی اور وہ جانور بھی بونٹ پر چپک جائے گا۔
کچھ ماہرین نے گوگل کی اس حقوق ملکیت کی درخواست پر مسکراتے ہوئے گوگل کی تعریف کی ہے کہ گوگل پیدل چلنے والوں کی حفاظت کا سوچ کر اچھا کام کر رہا ہے۔
جیسا کہ حقوق ملکیت کی بہت سی درخواستوں کے ساتھ ہوتا ہے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ گوگل کے یہ حقوق ملکیت صرف حقوق ملکیت ہی رہے اور کبھی عملی طور پر سامنے نہ آ سکے۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-19

More Technology Articles