GOOGLE PLAY HAD TWICE AS MANY APP DOWNLOADS AS APPLE APP STORE IN 2015

GOOGLE PLAY HAD TWICE AS MANY APP DOWNLOADS AS APPLE APP STORE IN 2015

2015 میں گوگل پلے سٹور سے ایپل ایپ سٹور کےمقابلے میں دوگنا زیادہ ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کی گئیں

2015 میں گوگل کے پلے سٹور سے ایپل کے ایپ سٹور کےمقابلے میں دوگنا زیادہ ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کی گئیں۔
مجموعی رپورٹس کے مطابق گوگل پلے سٹور سے 200 ملین(اینڈروئیڈ) اور ایپ سٹور سے 100 ملین (آئی او ایس) ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کی گئیں۔ ابھرتی ہوئی موبائل مارکیٹس جیسے برازیل، بھارت، انڈونیشیا، ترکی اور میکسیکو میں آدھے سےزیادہ اینڈروئیڈ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کی گئیں۔

(جاری ہے)


گوگل کے اشتہارات سے منسک افراد کےلیے تو یہ اچھی خبر ہے کہ وہ اپنے اشتہارات زیادہ افراد تک پہنچا سکتے ہیں تاہم آمدن کے اعتبار سے ایپ سٹور گوگل کے پلے سٹور سے اب بھی بہت آگے ہے۔رپورٹس کے مطابق ایپ سٹور کی 90 فیصد آمدن بڑھنے میں چین، امریکا اور جاپان کے صارفین کا زیادہ ہاتھ ہے۔
گوگل کی کوشش ہے کہ کسی بڑی مارکیٹ میں ایپل کا حصہ ختم کرے، جیسے برطانیہ ڈاؤن لوڈز اور آمدن کے لحاظ سے ایپل کی چھوتھی بڑی مارکیٹ ہے جبکہ گوگل کے سرفہرست 10 بڑی مارکیٹس میں برطانیہ شامل نہیں ہے۔
اس کے علاوہ ایپل واچ کے لیے دستیاب ایپس کی تعداد جو اپریل میں 3000 تھی وہ دسمبر میں بڑھ کر 14000 ہوگئی اور میوزک سٹریمنگ کی آمدن بھی 2014 کے مقابلے میں 2015 میں 2.2 گنا زیادہ تھی۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-22

More Technology Articles