Google Play is now bringing Android apps to Chromebooks

Google Play Is Now Bringing Android Apps To Chromebooks

گوگل پلے اینڈروئیڈ ایپس کو کروم بکس میں بھی لے آیا

مئی میں ہونے والی آئی /او کانفرنس میں گوگل نے اعلان کیا تھا کہ وہ کروم او ایس میں بھی اینڈروئیڈ ایپس کی سپورٹ متعارف کرائے گا۔ اس کے بعد جون میں گوگل نے کروم بکس کے لیے ڈویلپر چینل بھی لانچ کیا تھا۔اب گوگل پلے ایک مستحکم چینل متعارف کرا رہا ہے۔

(جاری ہے)


اسے اگلے کچھ دنوں تک ایسر بک آر 11 اور اسوس کروم بک فلپ کےلیے Chrome OS v53.0.2785.129کے بیٹا ورژن میں شامل کیا جائے گا۔


اس کا مطلب ہے کہ اب صارفین کروم بک میں رہتے ہوئے اینڈروئیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ یا انسٹال کر سکتے ہیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ اس سال کے آخر تک مزید کئی کروم بک او ایس بیسڈ مشینوں کےلیے ایپلی کیشن سٹور دستیاب ہوگا۔
اگرچہ بہت ساری ایپلی کیشنز لیپ ٹاپ کے لیے نہیں بنائی گئی اور بہت سی گیمز بھی صرف ٹچ سکرین پر ہی کھیلی جا سکتی ہے مگر جلدہی صارفین کے لیے لیپ ٹاپ فرینڈلی ایپس اور گیمز بھی سامنے آ جائیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-22

More Technology Articles