Google prepares to test Project Loon in India in partnership with telecom providers

Google Prepares To Test Project Loon In India In Partnership With Telecom Providers

گوگل بھارت میں پراجیکٹ لون کے تجربات کرنے کو تیار

گوگل کے منیجنگ ڈائریکٹر برائے جنوب مشرقی ایشیااور بھارت ، راجن آنندن، نے بتایا ہے کہ گوگل پراجیکٹ لون کے ذریعے اپنی سروسز فراہم کے لیے مقامی ٹیلی کام کمپنیوں سے بات چیت کر رہا ہے۔ پراجیکٹ لون گوگل کا وہ پراجیکٹ ہے، جس میں ہزاروں فٹ بلندی پر موجود بڑے بڑے غباروں کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔
دسمبر 2014 میں گوگل نے بھارتی حکام سے بات چیت کر کے پراجیکٹ لون کے حوالے سے پیدا ہونے والے ممکنہ مسائل جیسے مقامی موبائل آپریٹر کی ٹرانسمیشن میں خلل وغیرہ کو ڈسکس کیا اور اُن طریقوں پر غور کیا ، جن سے وہ مقامی کمپنیوں کے ساتھ کام کر سکتے تھے۔


پچھلے سال دسمبر میں سندر پچائی نے بھی پراجیکٹ لون کے حوالے سے بھارتی مارکیٹ کو کافی اہم قرار دیا، اس کے علاوہ گوگل نے بھارت کے 400ریلوے اسٹیشنوں پر فری وائی فائی کی سہولت دینے کا پروگرام بھی شروع کیا، جو جنوری میں فراہم کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

2016 کے آخر تک 99 اسٹیشنوں کو مزید وائی فائی فراہم کی جائے گی۔
ایک بات یاد رہے کہ گوگل نے ابھی تک یہ دعویٰ نہیں کیا کہ لون کی مدد سے انٹرنیٹ تک رسائی مفت ہوگی، تاہم لون کی مدد سے ایسے علاقوں میں انٹرنیٹ فراہم کرنا آسان ہوجائے گا، جہاں عام موبائل ٹاور نصب کرنا مشکل ہو۔


راجن آنندن کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت پراجیکٹ لون کے حوالے سےا بھی تک کافی تعاون کر رہی ہے، بھارتی حکومت کو بھی اندازہ ہے کہ ملک میں ابھی تک ایک ارب افراد کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-08

More Technology Articles