Google Project Abacus aims to replace password

Google Project Abacus Aims To Replace Password

گوگل کا پراجیکٹ اباکس

گوگل نے آئی/او کانفرنس میں ایک پراجیکٹ، پراجیکٹ اباکس کے نام سے متعارف کرایا ہے ۔پراجیکٹ اباکس ایک ایسا پراجیکٹ ہے جس سے مستقبل میں موبائل فون ایپلی کیشنز میں سے پاس ورڈختم ہو جائیں گے۔پراجیکٹ اباکس اپنا جادو صارف کے موبائل فون استعمال کرنے کے تجزیے سے دکھائے گا۔ یہ دیکھے گا کہ کس طرح صارف ٹائپ کرتا ہے، کس طرح حرکت کرتا ہے، کس طرح سوئیپ کرتا ہے اور کونسی ایپلی کیشن استعمال کرتا ہے۔

تجزیے کے علاوہ پراجیکٹ اباکس بائیومیٹرک ٹولز جیسے آواز اور چہرے کی شناخت کو بھی استعمال کرے گا۔اس سب چیزوں کے سگنل ملا کر فون دیکھے گا کہ جو شخص موبائل کو استعمال کر رہا ہے وہ اس کا مالک ہی ہے۔
ان سب چیزوں کی ضرورت اس لیے ہے کہ ایک ٹول کو آسانی سے بے وقوف بنایا جا سکتا ہے(اس وقت تک) چہرے سے شناخت کا توڑ بھی ہے، آواز کے توڑ آوازوں کی نقل اتارنے والے کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے میں ان کے ساتھ ساتھ ڈیٹا کے تجزیے کو اکٹھا استعمال کیا جائے تو، بقول گوگل، پراجیکٹ کو بے وقوف بنانا ناممکن ہوجاتا ہے۔
اس وقت پراجیکٹ اباکس میں ایک ہی مسئلہ ہے کہ مسلسل تجزیہ کرنے موبائل کی بیٹری کافی زیادہ خرچ ہوگی۔گوگل اس پر کام کر رہا ہے کہ کس طرح سمارٹ فون کی بیٹری کم سے کم استعمال ہو۔آئی/او کانفرنس میں گوگل نےپراجیکٹ اباکس کا مظاہرہ کیا، اس سسٹم نے آرام سے دو الگ الگ صارفین کو شناخت کر لیا۔

Google Project Abacus aims to replace password
تاریخ اشاعت: 2015-05-31

More Technology Articles