Google project that scanned books has been declared legal

Google Project That Scanned Books Has Been Declared Legal

عدالت نے گوگل بکس کے لیے کتابوں کی سکیننگ کو جائز قرار دے دیا گیا

گوگل بکس ، گوگل کا پراجیکٹ ہے جس کے تحت گوگل لاکھوں کتابوں کی سکیننگ کر رہا ہے۔گوگل کو اپنے اس پراجیکٹ میں پہلی دشواری کا سامنا 2008 میں کرنا پڑا جب مصنفوں کے ایک گروپ نے گوگل پر مقدمہ دائر کر دیا۔

(جاری ہے)

مصنفوں کا دعویٰ تھا کہ گوگل کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کر رہا ہے تاہم اب یو ایس اپیل کورٹ نے گوگل کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کتابوں کی سکیننگ کو جائز قرار دے دیا ہے۔
گوگل کا موقف تھا کہ اگرچہ وہ مکمل کتاب کو سکین کرتا ہے تاہم سرچ رزلٹ میں تراشے ہی دکھاتا ہے۔گوگل اس سے پہلے بھی یہ مقدمہ جیت چکا ہے مگرمصنفوں کے گروپ نے اعلیٰ عدالت میں اپیل کر دی تھی جس کا فیصلہ بھی گوگل کےحق میں ہوگیا۔گوگل بکس کے تحت 30 ملین جلدیں سکین کی جا چکی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-17

More Technology Articles