Google revamps Docs with voice typing search functionality and data analysis

Google Revamps Docs With Voice Typing Search Functionality And Data Analysis

گوگل ڈرائیو کے نئے فیچر

گوگل نے گوگل ڈرائیو میں گوگل ڈاکس، شیٹس اور سلائیڈز میں نئے فیچر متعارف کرائے ہیں۔ایپلی کیشن میں متعارف کرائے گئے فیچرزسرچ کا فیچر بھی ہے سے ریسرچ کےنام سے متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر کی مدد سے ایپلی کیشن میں سرچنگ کی جا سکتی ہے اور گوگل امیجز سے براہ راست تصاویر ڈاکیومنٹ میں شامل کی جا سکتی ہیں۔
گوگل وائس ٹائپنگ سے ڈاکیومنٹ میں آواز کی مدد سے پیرا گراف شامل کیے جا سکتے ہیںَ۔

یہ فیچر گوگل ڈاکس میں ٹولز کے مینو میں دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

گوگل 40 زبانوں میں وائس ٹائپنگ کی سہولت دے رہاہے۔
گروپ کی شکل میں ایک ڈاکیومنٹ پر کام کرنے والوں کے لیے حالیہ تبدیلیوں کا فیچر بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔ صارف کی آخری آمد کے بعد دوسرے صارفین کی جانب سے کی جانے والی تبدیلیوں کو ڈاکیومنٹ کے سب سے اوپر دائیں جانب See Changesکے بٹن پر کلک کرکے دیکھا جا سکتا ہے۔
شیٹ کے تجزیے کے لیے ایک فیچر Explore کابھی متعارف کرایا گیا ہے۔ڈیٹا کا چارٹس کا گرافس کی شکل میں تجزیہ کیا جا سکتا ہے۔
تمام فیچر ڈیسک ٹاپ اور اینڈریوڈ صارفین کے لیے دستیا ب ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-06

More Technology Articles