Google Search will soon tell you how long it takes to visit a certain place

Google Search Will Soon Tell You How Long It Takes To Visit A Certain Place

گوگل یہ بھی بتائے گا کہ آپ کتنے عرصے تک کسی مقام پر اپنی چھٹیاں گزار سکیں گے؟

حال ہی میں گوگل نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے آپ بہترین قیمت میں فلائٹس کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں(تفصیلات اس صفحےپر)۔ اس کے ساتھ ہی گوگل نے گوگل سرچ میں ایک اور فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت صارفین جان سکتے ہیں کہ کسی مقام پر چھٹیاں گزارتے ہوئے انہیں کتنا عرصہ لگ سکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فیچر گوگل میپ کی بجائے گوگل سرچ میں شامل کیا گیا ہے، تاہم ہو سکتا ہے اسے بعد میں گوگل میپ میں بھی شامل کر دی جائے۔

(جاری ہے)


اس کے کام کرنے کا طریقہ کار کچھ یوں ہوگا کہ جب بھی آپ کسی جگہ کے بارے میں سرچ کریں گے تو لوکیشن سیکشن میں آپ کو Plan you visit لکھا ہوا نظر آئے گا۔ یہاں سے آپ کو پتہ چلے گا کہ اس مقام پر جانے والے دوسرے افراد یہاں پر کتنا وقت گزارتے ہیں۔اس فیچر کی مثال دیتے ہوئے گوگل نے بتایا کہ گولڈن گیٹ پارک سان فرانسسکو میں لوگ دو گھنٹے گزارتے ہیں۔
ابھی بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ فیچر مشہور سیاحتی مقامات، تاریخی مقامات اور کچھ دوسری جگہوں جیسے میوزیم وغیرہ کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ فیچر ڈاکٹروں کے کلینک اور اسی طرح کےمقامات کےبارے میں بھی معلومات دینے لگے، جہاں لوگوں کو لمبی لائن میں لگ کر انتظار کرنا پڑتا ہے۔

Google Search will soon tell you how long it takes to visit a certain place
تاریخ اشاعت: 2016-07-15

More Technology Articles