Google shouldnt apply right to be forgotten on .com domains

Google Shouldnt Apply Right To Be Forgotten On .com Domains

گوگل حقوق فراموشی کا اطلاق ڈاٹ کام ڈومین پر نہیں ہو گا

مغربی اقوام نے جہاں اپنے لیے اور بہت سے حقوق پیدا کیے ہیں وہیں پر ایک حق ، حق فراموشی یا Right to be Forgotten کا ہے جس کا ان دنوں بہت چرچا ہے۔ اس حق کا مطلب یہ ہے کہ شہریوں کو حق حاصل ہے کہ لوگ ان کو بھول جائیں۔ اس کے انٹرنیٹ پر اطلاقات دیکھیں تو لوگ چاہتے ہیں کہ ان سے متعلق خبریں یا سرچ رزلٹ انٹرنیٹ پر ظاہر نہ ہوں۔ Right to be Forgotten کا یورپی یونین میں اطلاق اب ہوا ہے اور ارجنٹائن میں 2006 سے لاگو ہے۔


یورپی یونین کے پرائیویسی ریگولیٹر چاہتے ہیں کہ مخصوص مدت کے بعد گوگل خواہش مند شہریوں کے نام سرچ نتائج میں نہ دکھائے۔یورپی یونین کی ایک عدالت بھی گوگل کو ایسا کرنے کا کہہ چکی ہے۔ گوگل کے ایڈوائزری بورڈ نے یورپی یونین کو جواب دیا ہے کہ گوگل اس کا نفاذ یورپی یونین سے متعلق ڈومین پر تو کرے گا مگر عالمی ڈاٹ کام ڈومین اس سے مستثنیٰ ہونگے۔

(جاری ہے)


اس وقت گوگل کو 212000 ایسی درخواستیں مل چکی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ان کے متعلق نتائج ظاہر نہ کیے جائیں۔یہ درخواستیں 767000 یوآر ایلز سے متعلق ہیں۔ ان میں سے 40 فیصد یوآر ایلز یورپی یونین سے متعلق ہیں۔
ہمارے قارئین کے ذہن میں یہ سوال تو اٹھا ہوگا کہ بظاہر یہ لاکھوں صوفی منش لوگ کون ہیں جو اپنا نام سرچ رزلٹ میں نہیں چاہتے۔ اصل میں جن لوگوں نے سرچ رزلٹ سے اپنا نام ہٹانے کی درخواست کی ہے اُن میں سے اکثریت ایسی ہے جو کسی نہ کسی جرم میں سزا پا چکے ہیں اور ان سے متعلق خبروں کے نتائج سب کی پہنچ میں ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-07

More Technology Articles