google skype offer free call to paris

Google Skype Offer Free Call To Paris

پیرس حملے کے بعد اسکائپ اور گوگل کی مفت فون کالز کی پیشکش

پیرس میں دہشت گردی کے دوران 120 سے زائد افراد کے ہلاک اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کے بعد گوگل اور سکائپ نے فرانس کے لیے مفت کالز سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ گوگل ہینگ آؤٹس اپلیکشن سے فرانس کی جانے والی تمام بین الاقوامی فون کالز مفت ہونگی۔ گوگل نے اس بات کا اعلان اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا۔

مائیکروسافٹ نے بھی سکائپ کے ذریعے فرانس کی جانے والی تمام موبائل اورلینڈ لائن کالز کو اگلے کچھ دنوں کے لیے مفت کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

گوگل اور سکائپ کی اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرانس میں رہنے والوں کے عزیز و اقارب اپنے چاہنے والوں کی خیریت دریافت کر سکتےہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-18

More Technology Articles