Google splits Hangouts app into Meet and Chat services

Google Splits Hangouts App Into Meet And Chat Services

گوگل نے ہینگ آؤٹس ایپ کو Meet اور Chat سروسز میں بدل دیا

اس سال کے شروع میں گوگل نے اعلان کیا تھا کہ 25 اپریل کو ہینگ آوٹس استعمال کرنے والی بہت سی تھرڈ پارٹی ایپس بند ہو جائیں گی۔ اب گوگل نے ہینگ آؤٹس کو بند کر نے کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے۔ گوگل اب میٹنگز کے حوالے سے ایپلی کیشن پرتوجہ دے گا۔
گوگل نے تصدیق کی ہے کہ اس نے ہینگ آوٹس کو دومختلف ایپس Meet اور Chat میں بدل دیا ہے۔ میٹ ایک ویڈیو میٹنگ سروس ہے جس سے ویڈیو میٹنگ میں شمولیت کافی آسان ہو جائے گی جبکہ چیٹ کو گروپس کے لیے بنایا گیا ہے۔


نئی ویڈیو میٹنگ سروس سے 30 افراد ایک ہی وقت میں ویڈیو کانفرنس میں شامل ہو سکیں گے اور اس کے لیے انہیں الگ سے اکاؤنٹ بنانے یا کوئی ایپلی کیشن انسٹال کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔
ہینگ آؤٹس میٹ سے شرکا کیلنڈر، ای میل انوائٹ یا شیئرڈ لنک سے ویڈیو کانفرنس میں شامل ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو سروس جی سوٹ سے مربوط ہوگی، اس لیے صارفین کو ویڈیو میٹنگ کے بارے میں کیلنڈر سے ہی پتا چل جائے گا۔


ہینگ آؤٹس چیٹ کو خاص طور پر ٹیم یا گروپس کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔اس کے ڈیڈیکیٹڈ ورچوئل رومز میں شرکا تھریڈڈ چیٹ کر سکیں گے۔میٹ کی طرح چیٹ بھی جی سوٹ سے مربوط ہوگی۔ چیٹ کے دوران شرکا جی ڈرائیو سے فائلیں، ڈاکیومنٹس اور دوسرا مواد شیئر کر سکیں گے۔
ہینگ آؤٹس چیٹس میں بہت سے فیچر، جیسے بوٹس، گوگل ایپ سکرپٹ سپورٹ اور تھرڈ پارٹی انٹیگریشن وغیرہ ، ہونگے۔
گوگل کے مطابق ہینگ آؤٹس میٹ سروس تو آج سے ہی دستیاب ہے، اسے تمام جی سوٹ صارفین کے لیے چند ہفتوں میں ہی متعارف کرا دیا جائے گا۔ ہینگ آؤٹس چیٹ کے لیے Early Adopter Program کے ذریعے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-09

More Technology Articles