Google Stop Supporting the Reply App

Google Stop Supporting The Reply App

گوگل نے رپلائی ایپ کی سپورٹ بند کر دی

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ ”رپلائی ایپ“ کو سپورٹ نہیں کرےگا۔ گوگل نے اس سال کے شروع میں اس ایپ کو تجرباتی طور پر شروع کیا تھا۔ اس ایپ سے مختلف میسجنگ ایپس جیسے Slack، Hangouts اور Messenger پر سمارٹ رپلائی کیے جا سکتے ہیں۔
رپلائی کو گوگل کے ایریا 120 انکوبیٹر نے متعارف کرایا ہے لیکن تیکنیکی طور پر یہ ایک تجربہ تھا۔
گوگل نے بیٹا ٹیسٹر کو ایک ای میل میں لکھا ہے کہ
”آپ جانتے ہیں کہ رپلائی ایک تجربہ تھا، اور اب یہ تجربہ ختم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اگلے کچھ ماہ تک مزید کام کرے گا۔  آپ کو اس میں کچھ بگز نظر آئیں گے یا اس کی دی ہوئی تجاویز زیادہ اچھی نہیں ہونگی۔“
ایسے صارفین جو اپنی میسجنگ کے لیے گوگل رپلائی پر انحصار کر رہے تھے، وہ اب کچھ مشکل میں آ جائیں گے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ایپ کچھ ماہ تک کام کرے گی، اس کے بعد یہ بند ہو جائے گی۔ اس سے پہلے خیال کیا جا رہا تھا کہ رپلائی کو گوگل میپ اور کیلنڈر میں بھی مربوط کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-10-11

More Technology Articles