Google suspends Map Maker service

Google Suspends Map Maker Service

گوگل میپس میکر سروس کو بندکر رہا ہے

گوگل نے اپنی میپس میکر سروس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گوگل میپس سروس گوگل اور ایپل دونوں کے لیے اس وقت شرمندگی کا باعث بن گئی تھی جب پچھلے دنوں نے کسی نے راولپنڈی کے نقشے پر گوگل بوٹ کی ایپل لوگو پر پیشاب کرتے ہوئے تصویر بنا دی۔

(جاری ہے)

یہ تصویر کئی گھنٹے تک گوگل میپ پر موجود رہی۔اس واقعے کے بعد گوگل کی ریویو پالیسی کئی طرح کے سوالات کی زد میں آ گئی تھی۔
گوگل کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں بعد بگز کو دور کر کے یہ سروس دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-12

More Technology Articles