GOOGLE TESTING 5G DRONES THAT DELIVER INTERNET 40 TIMES FASTER THAN 4G

GOOGLE TESTING 5G DRONES THAT DELIVER INTERNET 40 TIMES FASTER THAN 4G

گوگل 5جی ڈرونز پر تجربات کر رہا ہے

گارجین کے حاصل کیے گئے ریکارڈ کےمطابق گوگل سپیس پورٹ، نیو میکسیکو امریکا میں سولر پاور ڈرونز کے تجربات کر رہاہے۔
اس پراجیکٹ کا کوڈ نام SkyBender ہے۔ اس پراجیکٹ کا مقصد کئی طرح کے پروٹو ٹائپ ٹرانسیورز اور ڈرونز کو ملی میٹر ویو ریڈیو ٹرانسمیشن کی مدد سے ٹسٹ کرنا ہے۔
ملی میٹر ٹرانسمیشن یعنی 28 گیگا ہرٹز فریکوئنسی کی رینج موجودہ 4 ٹیکنالوجی سے کم جبکہ سپیڈ بہت زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

نظریاتی طور پر ملی میٹر ویو ٹیکنالوجی ایک سیکنڈ میں کئی گیگا بٹس ڈیٹا ٹرانسفر کر سکتی ہے۔یہ موجودہ 4 جی ایل ٹی ای سسٹم سے 40 گنا زیادہ ہوسکتا ہے۔
بہت بلند پرواز کرتے ڈرونز سے ملی میٹرویو کا استعمال ایک چیلنج سے کم نہیں لیکن گوگل اس حوالے سے کافی کام کر چکا ہے۔اس وقت نظریاتی اعتبار سے یہ قابل عمل پراجیکٹ ہے۔
سکائی بینڈر پراجیکٹ میں بھی وہی ٹیم شامل ہے، جو گوگل کے پراجیکٹ لون میں شامل تھی۔ پراجیکٹ لون کے تحت گوگل بڑے بڑے غباروں کی مدد سے انٹرنیٹ فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ایف سی سی نے گوگل کو جولائی تک اپنےتجربات جاری رکھنے کی اجازت دی ہوئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-31

More Technology Articles