Google testing card like interfacein the Play Store app

Google Testing Card Like Interfacein The Play Store App

گوگل پلے سٹور ایپ میں سرچ رزلٹ کےلیے کارڈ کی طرز کے انٹرفیس کے تجربات کر رہا ہے

گوگل ، پلے سٹور پر صارفین کو نئے طریقے سے سرچ نتائج دکھانے کے تجربات کر رہا ہے۔ اب سکرول ہونے والی ایپ کی لسٹ کی بجائے آپ کو ہر ایپ کے لیے کارڈ کی طرز کا انٹرفیس نظر آئے گا، اس میں ایپ کے وہ سکرین شاٹ بھی ہونگے جو اصل پلے سٹور کے اندراج میں ہونگے۔کارڈ کی طرز کا یہ انٹرفیس بھی سکرول کیا جا سکے گا لیکن اب صارفین ایک وقت میں 7 ایپس کی بجائے 3 ایپس دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اندراج میں تین ڈاٹس کےنشان بھی نہیں ہونگے، جنہیں ٹیپ کرنے پر انسٹال یا ایپ کو وش لسٹ میں شامل کرنے کا آپشن آتا تھا۔ اس نئے انٹرفیس میں صارفین فوری طور پر ایپ کے ڈاؤن لوڈز کی تعداد بھی دیکھ سکیں گے۔
گوگل اس انٹرفیس کے محدود پیمانے پر تجربات کر رہا ہے۔ صارفین کی طرف سے مثبت رد عمل آنے پر اسے تمام صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا۔

Google testing card like interfacein the Play Store app
تاریخ اشاعت: 2018-07-22

More Technology Articles