GOOGLE TO ESTABLISH ITS 15TH DATA CENTER FOR 600 MILLION dollar

GOOGLE TO ESTABLISH ITS 15TH DATA CENTER FOR 600 MILLION Dollar

گوگل اپنا 15واں ڈیٹاسنٹر بنائے گا

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ  نیا گلوبل ڈیٹا سنٹر بنائے گا۔ یہ ڈیٹا سنٹر کلارکس ویل میں ٹیننسی ویلی اتھارٹی(ٹی وی اے) میں  بنایا جائے گاجہاں کبھی ہملاک سیمی کنڈکٹر کمپنی کا ہیڈآفس ہوتا تھا۔ گوگل اس نئے ڈیٹا سنٹر کے قیام پر 600ملین ڈالر خرچ کرے گا۔

ڈیٹا سنٹر کی تفصیلات
گوگل نے ڈیٹا سنٹر کی عمارت کے لیے ہملاک سیمی کنڈکٹر کمپنی سے جگہ لینے کے لیےمعاہدہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

گوگل کی اس خریداری کے حوالے سے اطلاعات گوگل کے باضابطہ اعلان سے پہلے ہی لیک ہوچکی تھی۔
یہ ڈیٹا سنٹرگوگل کا پندرہواں ڈیٹا سنٹر ہوگا۔اس ڈیٹا سنٹر کی بجلی کی ضروریات کو ٹی وی اے ہی پورا کرے گا۔ گوگل  ڈیٹا سنٹر کی پرانی عمارت اور جدید  ٹیکنالوجی سے اس جگہ کو جدید ترین ڈیٹا سنٹر میں بدلے گا۔ اس ڈیٹا سنٹر کی تعمیر سے گوگل کے اخراجات میں کافی کمی آئے گی اور یہ ڈیٹا سنٹر گوگل کا اب تک کا جدید ترین ڈیٹا ہوگا۔

 

تاریخ اشاعت: 2016-01-02

More Technology Articles