Google To Launch Earphones You Can Talk To

Google To Launch Earphones You Can Talk To

گوگل جلد ہی ہیڈفون لانچ کرے گا

گوگل جلد ہی سمارٹ ہیڈفون لانچ کرنےو الا ہے، جس کے بعد گوگل اس میدان میں بھی ایپل اور دوسری کمپنیوں کے مقابلے میں آ جائے گا۔ ایپل کے ائیرپوڈز اس وقت مارکیٹ میں کافی مقبول ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گوگل سمارٹ ہیڈ فونز پر کام کر رہا ہے۔ ان سمارٹ فونز کا نام بسٹو(Bisto) ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ ہیڈفون گوگل اسسٹنٹ کی مدد سے مختلف کام سرانجام دیں گے۔ ان ہیڈفون سے صارفین فون اٹھائے بغیر پیغامات پڑھ سکتے ہیں اور جواب بھی دے سکتے ہیں۔ ان ہیڈفون کی سائیڈ پر گوگل اسسٹنٹ کے لیے ایک بٹن بھی ہے۔
ابھی تک یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ بسٹو کو کب لانچ کیا جائے گا تاہم اندازہ ہے کہ اسے نئےپکسل فون کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-23

More Technology Articles