Google unexpectedly announces Android N first preview

Google Unexpectedly Announces Android N First Preview

گوگل نے اینڈروئیڈ این کا پہلا پریویو جاری کر دیا

گوگل نے ابھی تک اپنے اگلے اینڈروئیڈ ورژن کے نام کا اعلان نہیں کیا، اسے ابھی تک عمومی نام اینڈروئیڈ این سے پکارا جاتا ہے، لیکن اس کے باوجود گوگل نے غیر متوقع طور پر اینڈروئیڈ این ڈویلپر پریویو جاری کر دیا ہے۔
اینڈ روئیڈ این ڈویلپر ورژن میں کافی تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ ایک اہم فیچر جو شامل کیا گیا ہے اس کے تحت اس میں سپورٹڈ ایپس کے لیے سپلٹ سکرین کا فیچر اور ملٹی ونڈو کی سپورٹ ہے۔

سام سنگ اور ایل جی سمیت بہت سے ادارے ملٹی ونڈو سپورٹ کی حامل ایپلی کیشن بنا رہے ہیں تاہم گوگل کی جانب سے سپورٹ نہ ہونے کے باعث وہ فنکشن استعمال نہیں ہوسکتے تھے۔اینڈروئیڈ این کے نوٹیفیکیشنز کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔اب صارفین براہ راست نوٹیفیکیشن سے بھی رپلائے کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


ایک اور اہم فیچر پکچر ان پکچر موڈ کا ہے۔ اس فیچر کی وجہ سے صارفین ویڈیو کو ایک کونے میں کر کے بغیر ویڈیو بند کیے فون استعمال کر سکتے ہیں۔

اینڈروئیڈ این کے بیٹری سیونگ موڈ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔جاوا 8 لینگوئج سپورٹ کو بہتر کر کے بگز کو فکس کر دیا گیا ہے۔
اینڈروئیڈ این ڈویلپر پریویو صرف گوگل نیکسس6، نیکسس5ایکس ، نیکسس6پی،نیکسس پلیئر، نیکسس9 اور پکسل سی ڈیوائس کے لیے دستیاب ہے۔گوگل اس دفعہ او ٹی اے (over the air) بھی نئے ورژن کی اپ ڈیٹ دے رہا ہے، اگر صارفین کے پاس سپورٹڈ ڈیوائسز ہیں تو وہ یہاں کلک کر کے
(لنک خراب ہوسکتا ہے، گوگل درست کرنے کے لیے کام کر رہا ہے) اینڈروئیڈ بیٹا پروگرام میں سائن اپ ہوسکتے ہیں یا پھر ہاں کلک کر کے اپنی ڈیوائس کو فلیش کر سکتے ہیں۔
ڈویلپر کے علاوہ عام صارفین کو یہ ڈویلپر ورژن انسٹال نہیں کرنا چاہیے۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-10

More Technology Articles