Google used 107,000 solar panels to create a portrait of Apollo 11 pioneer Margaret Hamilton

Google Used 107,000 Solar Panels To Create A Portrait Of Apollo 11 Pioneer Margaret Hamilton

گوگل نے 1 الاکھ 7 ہزار سولر پینلز کے ساتھ اپالو 11 کی سافٹ وئیر انجینئرکی پورٹریٹ بنا دی

انسان کے چاند پر قدم رکھنے کے 50 سال پورے ہونے  کے موقع پر گوگل نے اپالو 11  کی  مرکزی سافٹ وئیر انجینئر مارگریٹ ہیملٹن کو انوکھے طریقے سے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
گوگل نے 107000 سولر پینل سے اُن کا عظیم الشان پورٹریٹ بنایا  ہے۔ مارگریٹ ہیملٹن کی  پورٹریٹ بنانے کے لیے گوگل نے   سولر پینلز اور چاند کی روشنی کے انعکاس  کی مدد لی۔
گوگل نے اس پورٹریٹ کو بنانے کے لیے  سولر پینل انسٹالیشن صحرائے موجاو کے  ایوانپا سولر فیکلٹی میں قائم کی۔
اس انسٹالیشن میں 1 لاکھ 7 ہزار سولر مرر استعمال کیے گئے، جن سے مارگریٹ کی تصویر بنائی گئی۔یہ تصویر نیویارک شہر کے سنٹرل پارک سے بھی بڑی تھی۔یہ پارک 3.6 سکوائر کلومیٹر(1.4 مربع میل)ٰ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔
مارگریٹ اس ٹیم کی سربراہ   تھیں،جنہوں نے ناسا کے تمام اپالومشنز کے لیے  آن بورڈ فلائٹ سافٹ وئیر  ڈویلپ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تاریخی اپالو 11 مشن کے لیے بھی سافٹ وئیر ڈویلپ کیا۔مارگریٹ نے ہی 1960 کی دہائی میں  ”سافٹ وئیر انجینئرنگ“ کی اصطلاح ایجاد کی۔
مارگریٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ گوگل نے اپالو 11 کی یاد میں خصوصی ڈوڈل بھی پیش کیا، جو اصل میں اس مشن سے متعلق معلوماتی ویڈیو تھی۔


Google used 107,000 solar panels to create a portrait of Apollo 11 pioneer Margaret Hamilton
تاریخ اشاعت: 2019-07-21

More Technology Articles