Google wants you to name the N in Android N

Google Wants You To Name The N In Android N

گوگل چاہتا ہے کہ اس کے صارفین اینڈروئیڈ این کا نام تجویز کریں

گوگل نے ہمیشہ سے ہی اپنے اینڈروئیڈ ورژن کا نام حروف تہجی کی ترتیب سے مٹھائی کے نام پر رکھا ہے۔ اس اصول سے اینڈروئیڈ کے پہلے دوورژن مستثنیٰ رہے ورنہ اینڈروئیڈ کے ہر ورژن کا نام اسی اصول پر رکھا گیا۔اب گوگل اینڈروئیڈ این متعارف کرانے جا رہا ہے، اس کا نام بھی گوگل کسی مٹھائی کےنام پر رکھ سکتا ہے تاہم گوگل نے اس سال تھوڑی تبدیلی اور بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

گوگل نے اپنی مرضی کا نام صارفین پر ٹھونسنے کی بجائے صارفین سے اینڈروئیڈ این کے نام کی تجاویز طلب کی ہیں۔
تمام صارفین جو گوگل کو نام کی تجاویز دینا چاہیے وہ android.com/nپر جا کر اپنا ووٹ درج کرا سکتے ہیں۔گوگل کی طرف سے دی گئی نام کی تجاویز سے لگتا ہے کہ گوگل اس دفعہ مٹھائی سے ہٹ کر بھی کوئی نام رکھ سکتا ہے۔
گوگل کا کہناہے کہ صارفین کی تجاویز کے باوجود نام رکھنے کا آخری اختیارگوگل کے پاس ہی ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-19

More Technology Articles