Google was ready to pay more than 19B USD to Whatsapp

Google Was Ready To Pay More Than 19B USD To Whatsapp

گوگل نے وٹس ایپ کو 19 بلین ڈالر سے زائد کی پیشکش کی تھی!

حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فیس بک نے 19 بلین ڈالر کے عوض وٹس ایپ خریدنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ جس میں 12 بلین ڈالر فیس بک کے شئیر اور 4 بلین ڈالر کیش شامل تھا اس کے علاوہ 3 بلین ڈالر کی اضافی رقم بھی اس شامل تھی۔یہ معاہدہ کافی بڑا تھا اور فیس بک کی جانب سے ایک ناگور قدم تھا۔
اطلاعت کے مطابق فیس بک کے ساتھ معاہدے سے قبل وٹس ایپ گوگل کی طرف سے 10 بلین ڈالر کیش پر فروخت کی آفر ٹھکرا چکا ہے۔

(جاری ہے)


دی انفارمیشن کی طرف سے سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق گوگل فیس بک کی طرف سے ملنے والے 19 بلین ڈالر کے مقابلے میں زیادہ کے پیشکش کررہاتھا، گوگل کی دلچسپی وٹس ایپ میں بہت زیادہ نہیں تھی، لیکن گوگل کی پوری کوشش تھی کہ وٹس ایپ کو فیس بک کے ہاتھ نہیں لگنا چاہئے۔
گوگل کے سی ای او ’’لیری پیج‘‘ نے وٹس ایپ کے حکام کو منانے کی بہت کوشش کی، انہیں یہ تک کہا گیا کہ وہ گوگل کی چھتری تلے آنے کی بجائے آزادنہ کام بھی کر سکتے ہیں۔ لیکن وٹس ایپ نے فیس بک کے ساتھ اشترک کو ترجیح دی۔ جس پر گوگل کچھ خاص خوش نظر نہیں آرہا۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-22

More Technology Articles