Google will pay for discovering vulnerabilities in third-party apps
گوگل تھرڈ پارٹی ایپس میں بگز ڈھونڈنے پر انعام دے گا
گوگل اپنے گوگل پلے سیکورٹی ریوارڈ پروگرام کو بڑھا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت گوگل مختلف ڈویلپرز اور سیکورٹی ریسرچرز کو پلے سٹور کی ایپس میں بگز تلاش کرنے پر انعام دیتا ہے۔اس وقت تک یہ پروگرام صرف ایسی ایپس کے لیے تھا، جنہیں ایپس کے اصل ڈویلپر اس پروگرام میں رجسٹر کراتے تھے۔ گوگل نے اب اس پروگرام کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔اب پلے سٹور پر موجود ہر وہ ایپ جس کے ڈاؤن لوڈ 100 ملین سے زیادہ ہونگے، وہ اس پروگرام کےلیے کوالیفائی ہو جائے گی۔ اگر ایپ کے ڈویلپر نے بگ باؤنٹی پروگرام میں رجسٹریشن بھی نہ کرائی ہوئی تو بھی گوگل ایپ میں بگز تلاش کرنے پر انعام دے گا۔
(جاری ہے)
گوگل کا کہنا ہے کہ ایپلی کیشن میں خرابی معلوم ہونے کی صورت میں ڈویلپرز کو پلے کنسول کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔
گوگل کے مطابق اس پروگرام میں اب تک 3 لاکھ ڈویلپر نے حصہ لیا ہے۔انہوں نے 1 ملین ایپس میں سے بگز تلاش کیے ہیں۔ گوگل اب تک انعامی پروگرام کے تحت 2 لاکھ 65 ہزار ڈالر کی ادائیگی کر چکا ہے۔ گوگل نے اس سال جولائی اور اگست میں 75 ہزار 500 ڈالر کی ادائیگی کی ہے۔
جی پی ایس آر پی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ گوگل نے ایک اور پروگرام ڈویلپر ڈیٹا پروٹیکشن ریوارڈ پروگرام یا ڈی ڈی پی آر پی کا اعلان بھی کیا ہے۔اسے HackerOne کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں دیکھا جائے گا کہ ایپس میں ڈیٹا کا غلط استعمال تو نہیں ہو رہا۔ ڈی ڈی پی آر پی کا اطلاق OAuth پراجیکٹس، گوگل کی اے پی آئیز اور کروم ایکسٹینشنز پر بھی ہوگا۔ اگر کوئی ریسرچر گوگل سروسز یا ایپس وغیرہ میں ڈیٹا کا غلط استعمال پائے یا دیکھے کہ ڈیٹا کو صارفین کی اجازت کے بغیر فروخت کیا جا رہا ہے تو اسے انعام سے نوازا جائے گا۔ گوگل کا کہنا ہے کہ انہو ں نے ریسرچرز کے لیے زیادہ سے زیادہ انعام کی حد کا تعین نہیں کیا لیکن گوگل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریسرچرز اس پروگرام سے 50 ہزار ڈالر یا 45 ہزار یورو انعام حاصل کر سکتے ہیں۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry