Google will strip Oracle Java code out of Android

Google Will Strip Oracle Java Code Out Of Android

گوگل اینڈروئیڈ کے نئے ورژن میں اوریکل جاوا کا کوڈ شامل نہیں کرے گا

گوگل نے تصدیق کی ہے کہ و ہ اینڈروئیڈ این میں اوریکل کا ملکیتی جاوا ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس(اے پی آئی) استعمال نہیں کرے گا ۔گوگل اب اوپن جے ڈی کے(OpenJDK) استعمال کرے گا۔ اوپن جے ڈی کے بھی اوریکل کی ہی اوپن سورس جاوا ڈویلپمنٹ کٹ ہے۔گوگل کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کے بعد ڈویلپر کا کام کافی آسان ہوجائے گا۔
اس تبدیلی کے بعد گوگل مستقبل میں ہونے والی متوقع مقدمے بازی سے بھی بچ جائے گا۔

(جاری ہے)

اس وقت بھی اوریکل نے کاپی رائٹ کے حوالے سے گوگل پر مقدمہ کیا ہوا ہے۔ 2010 سے جاری اس مقدمے میں اوریکل نے الزام لگایا ہے کہ گوگل نے بغیر اجازت اس کی اے پی آئی استعمال کی ہے۔گوگل کا موقف ہے کہ وہ اے پی آئی سوفٹ وئیر ڈویلپمنٹ کے ضروری ہے ، اس لیے وہ کاپی رائٹ نہیں ہوسکتی ۔2012 میں ایک عدالت گوگل کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے۔امریکی سپریم کورٹ بھی اس مقدمے کو سننا نہیں چاہتی اس نے بھی اس مقدمے کو واپس نچلی عدالتوں میں بھیج دیا ہے اور مقدمہ ابھی بھی جاری ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-31

More Technology Articles