Google willing to purchase wearable tech companies

Google Willing To Purchase Wearable Tech Companies

گوگل اب پہننے والی ٹیکنالوجی متعارف کروائے گا

موٹورولا کو بیچنے کے بعد یہ بات تو طے ہے کہ گوگل سمارٹ فون بنانے کی دوڑ سے باہر آگیا ہے ۔ مگر حال ہی میں سامنے آنے والی ایک خبر کے مطابق گوگل نئی گھڑی نما پہننے والی ٹیکنالوجی کی کمپنی کو خریدنے کا خیرخواہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ خبر گوگل کے اندونی ذرائع سے سامنے آئی ہے، ابھی تک کمپنیوں کا نام تاہم سامنے نہیں آیا ہے جس کو خریدنے کا گوگل خواہش مند ہے مگر یہ سننے میں آیا ہے کہ گوگل کے سی ای او ’لیری پیج‘ بہت سنجیدگی کے ساتھ اس طرف سوچ رہے ہیں۔


موٹورولا کو بیچنے کے بارے میں کوئی خبر دینے کی بجائے گوگل نے کل ایک موقع پر پہننے والی ٹیکنالوجی اور گوگل گلاسس کے بارے میں اپنی الچسپی کا اظہار کیا ہے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ’’ نیسٹ‘‘ کا حصول گوگل کی ہارڈ وئیر کی ایجاد میں اہم کردار ادا کرے گا اور موٹورولا کی طرف سے جدید ٹیکنالوجی گروپ جو بہت دلچسپ مقناطیسی فون پر کام پر رہا ہے ہے وہ بھی گوگل کی زیرِ نگرانی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-02

More Technology Articles