Google's LG-made smartwatch

Google's LG-made Smartwatch

گوگل اپنی پہلی سمارٹ واچ لانچ کرنے کے لیے تیار

گوگل جون میں اپنی پہلے ایل جی کی بنائی ہوئی سمارٹ واچ متعارف کروائے گا۔ایل جی نے اس سے پہلے بھی گوگل کے لیے نیکسس 4 اور نیکسس 5 سمارٹ فونز بنائے تھے۔
گوگل کی جانب سے ابھی تک سمارٹ واچ کو لے کر کوئی بھی تفصیل سامنے نہیں آئی۔ مگر ای وی لیکس سے ملنے والی کچھ معلومات آپ کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)


اس کے فیچرز میں 1.65 انچ 280 x 280 پکسل کے ساتھ آئی پی ایس سکرین، 512 ایم بی ریم اور 4 جی بی اندرونی ذخیرہ کرنے کی سہولت ہوگی۔

سمارٹ واچ کے مطابق دیکھا جائے تو 1.65 انچ سکرین 280 x 280 پکسل کے ساتھ کچھ بری نہیں ہے۔لیکن یہاں یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہیے کہ سامسنگ کی نئی گیر 2 ، 1.63 انچ سکرین 320 x 320 پکسل کے ساتھ زیادہ پی پی آئی ڈینسٹی پیش کر رہی ہے۔
امید کی جارہی ہے کہ نیکسس سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹ کی طرح اس کی قیمت بھی مناسب ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-14

More Technology Articles