Google’s Nearby 2.0 released, enabling offline communication, media sharing, and more

Google’s Nearby 2.0 Released, Enabling Offline Communication, Media Sharing, And More

آف لائن کمیونی کیشن اور میڈیا شیئرنگ کے لیے گوگل نے Nearby 2.0 ریلیز کر دیا

گوگل نے آئی او 2017 میں اپنی Nearby API کے بارے میں بتایا تھا۔ Nearby کا مقصد تیزر فتار، انکرپٹڈ، آف لائن پیئر ٹو پیٹر کمیونی کیشن ہے۔ اب گوگل نے اسے جاری کر دیا ہے تاکہ ڈویلپرز اس کے تازہ ترین ورژن کو اپنی ایپس میں مربوط کر سکیں۔

(جاری ہے)


Nearby وائی فائی، بلوٹوتھ ایل ای اور ریگولر بلوٹوتھ کی مدد سے قریبی ڈیوائسز کو تلاش کر کے ان سے کنکٹ ہوتا ہے۔ اس کمیونی کیشن میں وائی فائی سے کنکٹ ہونے کے لیے وائی فائی چپ استعمال ہوتی ہے ۔ کمیونی کیشن میں موبائل ڈیٹا بالکل استعمال نہیں ہوتا۔ان کمیونی کیشن کے معیارات کے بہترین حصوں کو استعمال کرکے Nearby ہائی بینڈ وڈتھ، قابل اعتماد اور انکرپٹڈ کمیونی کیشن تخلیق کرتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-31

More Technology Articles