Government threatens to force Apple to turn over iOS source code

Government Threatens To Force Apple To Turn Over IOS Source Code

اگر چور دروازہ نہیں بناتے تو پورا گھر دے دو

امریکی محکمہ انصاف نے ایپل کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہیں مرنے والے دہشت گرد کے آئی فون تک رسائی کے لیے سافٹ وئیر بنا کر نہیں دیا گیا تو وہ ایپل سے سارا سورس کوڈ اور پرائیویٹ الیکٹرونک سگنیچر حاصل کر لیں گے، جس کے بعد Govt OSبنا کر آئی فون کو کھولنا زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)


امریکی حکومت کا خیال ہے کہ متنازعہ ترین آئی فون میں اس تیسرے دہشت گرد کی معلومات ہیں، جسے کچھ عینی شاہدین نے دیکھنے کا دعویٰ کیا تھا ورو ہ موقع واردات سے فرار ہوگیا تھا۔


ایپل کا کہنا ہے کہ حکومت کے لیے آئی او ایس کے خصوصی ورژن بنانے کا مطلب آگ سے کھیلنا ہے۔اگر یہ کوڈ غلط ہاتھوں میں چلا گیا تو دنیا بھر کے آئی فون صارفین کی معلومات چوری کی جا سکیں گے۔
ایپل اور امریکی حکومت کے مابین یہ مقدمہ جاری ہے۔ اب 22 مارچ کو دونوں فریق اپنے اپنے دلائل جج کے سامنے پیش کریں گے۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-14

More Technology Articles