Hackers can access WhatsApp in seconds

Hackers Can Access WhatsApp In Seconds

ہیکر وٹس ایپ تک چند سیکنڈوں میں رسائی حاصل کر سکتےہیں

متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی غیر تجارتی آن لائن سیفٹی آرگنائزیشن، ایمریٹس سیفر انٹر نیٹ سوسائٹی (Emirates Safer Internet Society) یا E-SAFE کے مطابق ہیکر وں کو آپ کے سمارٹ فون میں انسٹال انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن جیسے وٹس ایپ تک رسائی کے لیے صرف 30 سیکنڈ درکار ہوتےہیں۔
ای سیف کے اماراتی یوتھ چیمپئن حسین عدیل ال ہاشمی ، جو ال اتحاد نیشنل پرائیویٹ سکول کے طالب علم بھی ہیں،نے اتوار کو دوبئی میں ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران مظاہرہ کر کے دکھایا کہ کس طرح ہیکر انسٹنٹ میسجنگ ایپ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔


ای سیف کی ٹیم نےہیش ٹیگ#SafeUpWhatsApp کے ساتھ  ایک یوتھ سیفٹی مہم  کا آغاز بھی کیا ہے۔اس مہم کے دوران ویڈیوز اور دوسرے ذرائع سے نوجوانوں کو بتایا جا رہا ہے کہ کس طرح سوشل میڈیا پر خود کو محفوظ رکھنا ہے۔

(جاری ہے)


ٹیم کا کہنا ہے کہ 2015 میں کیسپر سکائی لیب کے ساتھ بی 2 بی انٹرنیشنل کے سروے کے مطابق متحدہ عرب امارات اگرچہ آبادی کے لحاظ سے چھوٹا ہے مگر یہ مڈل ایسٹ میں آن لائن حملوں کا شکار دوسرا بڑا ملک ہے۔


دوبئی پولیس کی ال امین سروس کو 2013 اور2014 میں بلیک میلنگ کے شکار 300 افراد کی کال موصول ہوئی۔ بہت سے کیسز میں لوگوں آن لائن بلیک میلنگ کی وجہ سے خودکشی کی کوشش بھی کی۔
ای سیف کے منعقدکیے ہوئے  سروے کے مطابق 88 فیصد وٹس ایپ صارفین اپنے گھر کے لوگوں کو اپنے فون تک فوراً ہی رسائی دے دیتے ہیں۔ 22فیصد صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کو بھی اپنا فون دکھا دیتےہیں اور یہی افراد ہیکر کا سب سے آسان شکار ہوتے ہیں۔
سروے  میں حصہ لینے والے 70 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ  وٹس ایپ فار ویب سے کبھی لاگ آؤٹ نہیں ہوتے۔وٹس ایپ فار ویب سے صارفین اپنے وٹس ایپ کو کمپیوٹر پر بھی استعمال کر سکتےہیں۔
ای سیف نے ایپلی کیشن کے ویب فیچر کے حوالے سے اپنے خدشات سے وٹس ایپ کو بھی خبردار کر دیا ہے۔ ای سیف کا کہنا ہے کہ وٹس ایپ کے تمام صارفین کو وٹس ایپ فار ویب استعمال کیے جانے پر سیکورٹی نوٹیفیکیشن دیا جانا چاہیے۔
چند دن پہلے بھی آئی او ایس پر وٹس ایپ کی ایک خرابی کے بارے میں خبریں آئیں تھیں.

تاریخ اشاعت: 2016-08-01

More Technology Articles