Hackers can steal your iOS and Mac passwords with a single image file

Hackers Can Steal Your IOS And Mac Passwords With A Single Image File

ہیکر نہایت آسانی سے آئی او ایس اور میک پاس ورڈز معلوم کر سکتے ہیں

سسکو کے ماہرین نے ایک نئی خرابی دریافت کی ہے، جس کا فائدہ اٹھا کر ہیکر آئی او ایس اور میک ڈیوائسز کی انٹرنل سٹوریج اور اس میں محفوظ پاس ورڈ ز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور ایسا صرف ایک وائرس زدہ امیج فائل بھیجنے سے ممکن ہے۔

(جاری ہے)


سسکو ٹالوس کے سیکورٹی ماہر ٹیلر بوہان کے مطابق TIFF فارمیٹ کی فائل کو بذریعہ ایم ایم ایس، ای میل بھیجنے یا صارفین کو اس فائل پر مبنی ویب پیج دکھانے سے مال وئیر کو خودکار طور پر چلایا جا سکتا ہے، جبکہ صارفین کو اس کا پتا بھی نہیں چلے گا۔


اس مال وئیر کی مدد سے ہیکر آئی او ایس، میک او ایس ایکس، ٹی وی او ایس اور واچ او ایس ڈیوائسز کو دور بیٹھے بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔
اچھی بات یہ ہے کہ ایپل نے اس خرابی کو فکس کر دیا ہے۔ صارفین iOS 9.3.3، El Capitan 10.11.6، tvOS 9.2.2اور watchOS 2.2.2 پر اپ گریڈ کر کے خود کو اس مال وئیر سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-22

More Technology Articles