Hawaiian bill bans texting while crossing the road

Hawaiian Bill Bans Texting While Crossing The Road

اب پیدل چلتے ہوئے موبائل استعمال کیا تو جرمانہ ادا کرنا ہوگا

ہونالولو سٹی کونسل نے اس ہفتے ایک بل پاس کیا ہے ، جس کے بعد پیدل چلتے ہوئے موبائل کا استعمال غیر قانونی ہو جائے گا۔اب کوئی بھی پیدل چلتے ہوئے موبائل استعمال کرے گا تو اسے 99 ڈالر کا جرمانہ کیاجائے گا۔
کونسل میں اس بل کو پیش کرنے والے نمائندے نے کہا انہیں یہ بل پیش کرنے کا خیال نوجوانوں کو دیکھ کر آیا جو اپنے دوستوں کی سٹرک پر توجہ ہونے کی بجائے موبائل میں توجہ سے پریشان ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)


کونسل میں اس بل کی حمایت میں 7 اور مخالف میں 2 ووٹ آئے۔ مخالفت کرنے والے ایک نمائندے کا کہنا تھا کہ ہمیں جرمانے کی بجائے بچوں کو اُن کے طریقوں پر ہی سکھانا چاہیے۔اُن کا کہنا تھا کہ نوجوان اپنے ساتھیوں سے متاثر ہوتے ہیں، اس لیے اس کے حوالے سے قانون پاس کرنے کی بجائے سوشل میڈیا پر مہم شروع کرنی چاہیے۔
اس قانون کے لاگو ہونے کے لیے اس پر ابھی میئر کے دستخط ہونا باقی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-15

More Technology Articles