HBL launches new internet banking

HBL Launches New Internet Banking

حبیب بینک نے نئی انٹرنیٹ‌ بینکنگ کا آغاز کر دیا

حبیب بینک لمیٹڈ نے اپنے کسٹمرز کیلئے نئی انٹر نیٹ بینکنگ سروس کا آغاز کردیا ہے،جس کی افتتاحی تقریب ڈالمن مال کلفٹن کراچی میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر اورسی ای او کے ڈار تھے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب میں پرپیڈ پیمنٹ سروسز گروپ کے سربراہ فائق صادق نے کہا کہ حبیب بینک لمیٹڈ اپنے سترلاکھ کسٹمرز کیساتھ پاکستان کا سب سے بڑا بینک ہے جواپنے کسٹمرز کیلئے نت نئی اور منفرد سہولتیں پیش کرنے میں ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے،ایچ بی ایل انٹر نیٹ بینکنگ سروسز کا آغاز کسٹمرز کیلئے آسانی اور تیزی کیساتھ سرمائے کی منتقلی کو ممکن بنائے گا۔

انہوں نے کہاکہ حبیب بینک کا عزم ہے کہ جدت اور ترقی کے اس سفر میں اپنے کسٹمرز کی پندرہ سو شاخوں اور سولہ سو اے ٹی ایمز کے ساتھ بہتر ین سہولتیں پیش کرتے رہیں اور اپنی سروس بہتر بنائیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-12-05

More Technology Articles