HBO Hacker Leaks Message From HBO Offering

HBO Hacker Leaks Message From HBO Offering

ایچ بی او کی ہیکروں کو رشوت کی پیش کش

پچھلے ہفتے کچھ ہیکروں نے ایچ بی او کے سرور کو ہیک کر کے گیم آف تھرونز کی ایک قسط کا سکرپٹ وقت سے پہلے ہی لیک کر دیا۔ہیکروں نے گیمز آف تھرونز کے تمام اداکاروں کے فون نمبر اورگھر کے پتے ہیں لیک کر دئیے۔اس سے پہلے ہیکروں نے ایچ بی او سے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، جس سے انکار کرنے پر ڈیٹا لیک کیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی آج کل ایچ بی او کے ایک ایگزیکٹو کی ہیکر کو بھیجی گئی ای میل بھی آن لائن گردش کر رہی ہے۔

اس میں ایگزیکٹیو سے ہیکروں کو اپنے سسٹم کے سیکورٹی کی خامیاں بتانے پر ڈھائی لاکھ ڈالر کی پیش کش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہوسکتا ہے کہ ایچ بی او سیکورٹی کی خامیاں بتانے کے نام پر تاوان ہی ادا کر رہا ہو لیکن ہیکر کو تو رقم سے مطلب ہے۔ ہیکر کا کہناہے کہ اسے اپنی 6 ماہ کی تنخواہ کے برابر رقم چاہیے جو بقول ہیکر کے 6 ملین ڈالر سے 7.5 ملین ڈالرہے۔
خیال ہے کہ ایچ بی او اپنے ڈیٹا کا نقصان لگانے کے لیے ہیکروں سے وقت چاہتا ہے۔ایچ بی او معلوم کرنا چاہتا ہے کہ کہیں اس کا حساس ڈیٹا تو ہیکروں کے پاس نہیں۔
یاد رہے کہ لاکھوں صارفین ہر سال گیم آف تھرونز دیکھنے کے لیے ہی ایچ بی او سے سبسکرپشن لیتے ہیں۔حساس ڈیٹا لیک ہونے سے ایچ بی او کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-12

More Technology Articles