HBO Web-Only Service to Debut April on Apple Devices First

HBO Web-Only Service To Debut April On Apple Devices First

ایچ بی او اب ایپل ڈیوائسزپر

ایچ بی او نے کہا ہے کہ اگلے مہینے وہ اپنی سروس ایپل ڈیوائس پر متعارف کرائے گا ۔ اس سلسلے میں ایپل اور ایچ بی او کے درمیان ایک معاہدہ بھی ہوا ہے۔ اب ایچ بی او بغیر کیبل کے ایپل ڈیوائسز پر دیکھا جا سکے گا۔
ویب سٹریمنگ سروس کو ایچ بی او ناؤ(HBO Now) کا نام دیا گیا ہے۔اس سروس کی ماہانہ فیس 14.99 ڈالر ہے ۔ اس سروس کا آغاز 12 اپریل کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تین ماہ تک ایچ بی او ناؤ خصوصی طور ایپل ٹی وی، آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے فراہم کیا جائے گا۔
ایپل ٹی وی پر آ کر ایچ بی او اب آن لائن سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس(Netflix) کے مقابلے پر آ گیا ہے۔نیٹ فلکس کے ساری دنیا میں 57 ملین صارفین ہیں۔
یہ سروس ایسے وقت میں پیش کی جا رہی ہے جب مشہور زمانہ ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز(Game of Thrones) کا پانچواں سیزن پیش کیا جانا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-10

More Technology Articles