HDR videos in YouTube mobile app now capped at 1080p

HDR Videos In YouTube Mobile App Now Capped At 1080p

یوٹیوب پر ایچ ڈی آر ویڈیوز کی حد1080p پر محدود کر دی گئی

گوگل نے یوٹیوب موبائل ایپ میں ایچ ڈی آر ویڈیوز کے لیے ریزولوشن آپشنز میں تبدیلی کی ہے۔اب آپ کے فون کا ڈسپلے چاہے جیسا بھی ہواس کی زیادہ سے زیادہ حد 1080p پر محدود کر دی گئی ہے۔اس سےپہلے 4Kتک ریزولوشن آپشنز تھے، جو سونی ایکسپیریا ایس زیڈ پر ہی چلتے تھے۔زیادہ تر دوسرے فلیگ شپ فون میں 1440p تک رریزولوشن سپورٹ ہے۔
گوگل کی یوٹیوب ایپ میں ایچ ڈی آر ویڈیوز کو بہت زیادہ ریزولوشن پر چلانے سے وہ ٹھیک سے نہیں چلتی تھیں۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے اس حد کو محدود کیا گیا ہے۔گوگل کے اپنے فون Pixel 2فون میں ایچ ڈی آر ویڈیو 720p سے اوپر چلے توبہت زیادہ فریم ڈراپ کرتی ہے، جس سے ویڈیو دیکھنے کا لطف ہی جاتا رہتا ہے۔
ایچ ڈی آر ویڈیوز کی حد صرف یوٹیوب نے محدود کی ہے۔ دوسری ایپس جیسے نیٹ فلکس اور، ایمزون پرائم ویڈیو میں ایچ ڈی آر ویڈیو4Kریزولوشن تک بغیر کسی مسئلے کے چل رہی ہیں۔گوگل نے اپنی پلے بیک پرفارمنس کو بہتر بنانے کی بجائے ریزولوشن کو محدود کر دیا ہے۔

HDR videos in YouTube mobile app now capped at 1080p
تاریخ اشاعت: 2017-11-06

More Technology Articles