Hour of Code More than 2400 students from Pakistan take part

Hour Of Code More Than 2400 Students From Pakistan Take Part

آور آف کوڈ 2015

آور آف کوڈ، چھوٹے بچوں اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک گھنٹے کا کوڈ ایونٹ ہے۔ اس دفعہ پاکستان کے کئی تعلیمی اداروں میں اس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔
کوڈ ڈاٹ آرگ(Code.org)کے زیر انتظام آور آف کوڈ تحریک 180 ممالک تک پہنچ گئ ہے۔ اب تک دنیا بھر سے 18 کروڑ 90 لاکھ طلباء اس ایونٹ میں حصہ لے چکے ہیں۔آور آف کوڈ کے تحت کوئی بھی ان ایونٹس کو منعقد کراسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ تحریک اتنی زیادہ کامیاب ہے۔

اس تحریک کو کامیاب کرانے میں مارک زکر برگ، بل گیٹس، بارک اوباما، ملالہ یوسفزئی اور دوسرے بے شمار لوگوں کا ہاتھ ہے، جنہوں نے بچوں میں آور آف کوڈ کومتعارف کرانے کے لیے اپنی کوششیں کی۔
آورآف کوڈ کی ویب سائٹ پر کئی اقسام کے ایک گھنٹے کے کوڈ موجود ہیں۔ کوئی بھی انہیں ڈاؤن لوڈ کر کے ایونٹ منعقد کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)


عام طور پر آور آف کوڈ کےا یونٹس دسمبر میں (7سے 13دسمبر) منعقد کرائے جاتے ہیں تاہم اگر کوئی چاہے تو سال میں کسی وقت بھی آور آف کوڈ ایونٹ منعقد کرا سکتا ہے۔


پاکستان میں نالج جمپ نامی آن لائن اکیڈمی نے آور آف کوڈ کے ایونٹس کو سپانسر کرتے ہوئے فروری سے اب تک مختلف سکولوں اور کالجوں میں 100 سے زیادہ ایونٹس منعقد کرائے۔ ان ایونٹس میں پاکستان بھر سے تقریبا 2400 افراد نے حصہ لیا۔امید ہے آور آف کوڈ کی یہ تحریک مستقبل میں پاکستان میں بھی کافی مقبول ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-24

More Technology Articles