How Many Hours Of Videos People Watch On YouTube Every Day

How Many Hours Of Videos People Watch On YouTube Every Day

یوٹیوب پر ہر روز ایک ارب سے زائد گھنٹوں کی ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں

یوٹیوب ویڈیو شیئرنگ کے حوالے سے سب سے مشہور ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر جہاں لاکھوں افراد اپنی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں وہیں کروڑوں افراد یوٹیوب ویڈیوز کو دیکھتے بھی ہیں۔ بہت سے افراد تو فرصت میں گھنٹوں یوٹیوب سے چپکے بیٹھے رہتے ہیں۔ اکثر صارفین کے موبائل ڈیٹا جلدی ختم ہونے کی بنیادی وجہ بھی یوٹیوب ہی ہے۔
یوٹیوب نے حال میں ایک اہم سوال کا جواب دیا ہے کہ اس کے پلیٹ فارم پر ہر روز کتنے گھنٹوں کی ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

یوٹیوب کے مطابق اس پلیٹ فارم پر ہر روز ایک ارب گھنٹوں سے زیادہ کی ویڈیوز دیکھی جاتیں ہیں۔یہ تعداد یقیناً بہت زیادہ ہے۔2015 میں یوٹیوب کے صارفین روز 50 کروڑ گھنٹوں سے زیادہ کی ویڈیو دیکھتے تھے۔ یوٹیوب کا کہنا ہے کہ روز کے ایک ارب گھنٹوں کی ویڈیوز دیکھنے کا سنگ میل 2016 میں ہی عبور کر لیا گیا تھا۔
یوٹیوب کی کوشش ہے کہ اب لوگ زیادہ تعداد میں ویڈیوز دیکھنے کی بجائے زیادہ دیر تک ویڈیوز دیکھیں۔
یوٹیوب بلاگ کی پوسٹ کے مطابق ایک ایک ارب گھنٹوں کو اگر عرصے میں تبدیل کیا جائے تو یہ ایک لاکھ سال سے زیادہ(114155) بنتے ہیں ۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-06

More Technology Articles