HP rejects Xerox buyout offer, at least for now

HP Rejects Xerox Buyout Offer, At Least For Now

ایچ پی نے زیروکس کی طرف سے کی گئی خریداری کی پیش کش کو رد کر دیا

ایچ پی کو کئی کمپنیاں خریدنے کی پیش کش کر چکی ہیں لیکن کمپنی اپنی آزادی کھونا نہیں چاہتی۔ ایچ پی کو حال ہی میں زیروکس کی طرف سے خریداری کی پیش کش موصول ہوئی تھی، جسے ایچ پی نے رد کر دیا ہے۔ زیروکس نے ایچ پی کو 22 ڈالر فی شیئر کے حساب سے خریدنے کی پیش کش کی تھی۔ایچ پی کا کہنا ہے کہ زیروکس نے اُن کی کمپنی کی قیمت کافی کم لگائی ہے، جو شیئرہولڈرز کے مفاد میں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایچ پی نے زیروکس کی کم ہوتی آمدن اور بڑھتے ہوئے قرضوں کی وجہ سے اس خریداری کے مکمل ہونے پر بھی شکوک کا اظہار کیا ہے۔
ایچ پی اور زیروکس کے انضمام کی سب سے زیادہ کوششیں  سرمایہ کار کارل اکاہن کر رہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ایچ پی کے 1.2 ارب ڈالر کے شیئر خریدے ہیں۔اُن کا زیروکس میں بھی 10.6 فیصد حصہ ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ایچ پی اور زیروکس کے انضمام سے دونوں کمپنیاں ہی فائدے میں رہیں گی۔
دوسری طرف ایچ پی نے اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ اب سے 2022 تک اپنے 9000 ملازمین کو فارغ کریں گے، جو کمپنی کے کل ملازمین کا 16 فیصد ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-11-18

More Technology Articles