HTC Jumps into low end phones market

HTC Jumps Into Low End Phones Market

ایچ ٹی سی بھی کم قیمت فونز کے دوڑ میں

باوجود اس کے کہ ایچ ٹی سی کمپنی زیادہ منافع کی طرف نہیں جا رہی وہ مسلسل اپنے حریف ایپل اور سامسنگ سے آگے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ایچ ٹی سی کو لگتا ہے کہ کم قیمت فون کمپنی کے استحصال میں مددگار ثابت ہوں گے۔پچھلے دو سالوں میں کمپنی نے فون کی شرحِ فروخت بڑھانے کے لیے قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی ہے۔نئی قیمتوں کے مطابق اب یہ فون $150 سے $300 کے درمیان میں مارکیٹ میں بکے گا۔

اس سے پہلے یہ فون تقریباً $600 میں مارکیٹ میں بکتے رہے ہیں ۔ کمپنی کو لگتا ہے کہ ڈؤائسس کا کم قیمت پر مارکیٹ میں آنا کمپنی کے لیے منافع بخش ہوگا۔
فونز کو دوبارہ کم قیمتوں کی طرف لے کر جاناکمپنی حکمتِ عملی کے خلاف ہے۔پہلے چوتھائی حصہ میں ایچ ٹی سی نے اپنی متوقع آمدنی $1.12 بلین سے $1.19 بلین تھی مگر یہ بھی نقصان میں رہی۔

(جاری ہے)


ایچ ٹی سی کی چیئر وومن چیر وینگ نے بتایا ہے کہ کمپنی کا پورا دھیان ’’ایچ ٹی سی ون‘‘ اور اس سے ملحقہ فونز ’’ایچ ٹی سی ون منی‘‘ اور’’ ایچ ٹی سی ون میکس ‘‘پر ہے۔

یہ فوکس اس وقت اور بھی زیادہ ہو گیا ہے جب دوسرے سمارٹ فونز کم قیمت پر دستیاب ہونے لگے ہیں۔
سامسنگ پہلے ہی سے اک منافع بخش سمارٹ فون کے پورٹ فولیو کے ساتھ ہے، نوکیا نے بھی ونڈوز فون اور آشا ڈؤائسس کو کم قیمتوں پر متعارف کروا کر منافع حاصل کر رہا ہے۔یہاں تک کہ ایپل نے بھی آئی فون 5 سی کے ساتھ مارکیٹ میں خاصہ منافع کمایا ہے۔
چائنہ جیسی بڑی مارکیٹ میں بھی کمپنیاں کم قیمت فونز جیسے زیومیا، ہواوئی،زی ٹی ای متعارف کروا رہی ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ایچ ٹی سی کی یہ کوشش کتنی کامیاب ہوتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-11

More Technology Articles