HTC will replace broken LCD screens for free

HTC Will Replace Broken LCD Screens For Free

ایچ ٹی سی اپنی صارفین کی ٹوٹی ہوئی موبائل سکرین مفت تبدیل کرے گا!

ایچ ٹی سی کے سمارٹ فون کے صارف کے لیے ایک خوشخبری ، اب اگر ان کے ایچ ٹی سی ون کے سکرین ٹوٹ جائے گی تو ایچ ٹی سی بغیر کسی اضافی پیسوں کے اس کو بدل کر دے گا۔
یقیناً یہ ایک خاص پیشکش ہوگی۔ اس سے پہلے ایچ ٹی سی نے کسی بھی صارف کو چھ ماہ تک ایچ ٹی سی استعمال کرنے پر نئی ڈیوائس دینے کے پیشکش بھی متعارف کروائی تھی۔ اس کے بعد کمپنی نے حالیہ ایچ ٹی سی ون کے ہینڈ سیٹ کی ادلا بدلی کی پیشکش بھی متعارف کروائی تھی۔

(جاری ہے)

خاص طور پر اس میں ایچ ٹی سی ون،ایچ ٹی سی ون منی اور ایچ ٹی سی ون میکس شامل تھے۔اور اب ایچ ٹی سی کی طرف سے متعارف کروائی گی یہ نئی پیشکش جس کے مطابق ٹوٹی ہوئی سکرین کو بغیر اضافی پیسوں کے بدلا جائے گا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ایچ ٹی سی کے اس اقدام کو بہت سراہا جا رہا ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ ایچ ٹی سی کی دیکھا دیکھی دوسری کمپنیاں بھی اپنے صارفین کیلئے ایسی ہی سروسز فراہم کریں گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-19

More Technology Articles