Huawei Ascend P7 pictures leak

Huawei Ascend P7 Pictures Leak

ہواوے کا خوبصورت اسینڈ پی 7 جلد مارکیٹ میں لانچ ہوگا

ہواوئی کے طرف سے سامنے آنے والا نیاموبایل ’’ اسینڈ پی 7 ‘‘اگلے ہفتے میں بارسلونا میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کروایا جائے گا۔
یہ فون اپنے کوڈ نام ’ صوفیا‘ سے جانا جائے گا اور ایسا لگتا ہے کہ یہ دیکھنے میں اپنے پیش رو اسینڈ 6 سے ملتا جلتا ہو گا۔جاری کی گئیں تصویروں کے مطابق یہ کالے، سفید ، پنک اور گولڈ کے رنگوں میں سامنے آئے گا۔

(جاری ہے)


مزید کچھ اطلاعات کے مطابق اس میں1080 پی’’ ایچ ڈی‘‘ کے ساتھ 5 انچ سے 5.5 تک سکرین ہوگی۔اس میں اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ کا آپریٹنگ سسٹم ہوگا ساتھ ہی 1.6GHz کواڈ کور پروسیسر ،2 جی بی ریم اور 16 جی بی ذخیرہ کرنے کی سہولت کے ساتھ ہوگا۔
اگر کیمرے کی بات کریں تو اس میں 13 میگا پکسل پچھلا کیمرہ اور 8 میگا پکسل سامنے کا کیمرہ ہوگا۔فلحال اس کیمرے کی قیمت کے بارے میں اعلان نہیں کیا گیا۔ جو اگلے چند دنوں میں متوقع ہے.

تاریخ اشاعت: 2014-02-20

More Technology Articles