Huawei Consumer Business Group First Half Results for 2016

Huawei Consumer Business Group First Half Results For 2016

ہواوے کنزیومر بزنس گروپ نے مالی سال2016کی پہلی ششماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا

ہواوے کنزیومر بزنس گروپ نے رواں برس کی پہلی ششماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق کمپنی کا سیلز ریونیو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں41فیصد اضافے سے 11.6رب امریکی ڈالر رہا ہے ۔آئی ڈی سی کے مطابق رواں برس کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران کمپنی کے اسمارٹ فونز کی شپمنٹ سال بہ سال25فیصد اضافے سے 60.56ملین تک پہنچ گئیں جبکہ گلوبل اسمارٹ فونز شپمنٹ میں مالی سال 216کی پہلی ششماہی کے دوران 3.1فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جو کہ کمپنی کی بہترین کارکردگی اور مارکیٹ میں اس کی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے ۔

ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کے چیف ایگزیکٹو افسر Richard Yu کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران ہم نے روایتی اسمارٹ فونز مارکیٹ جیسے یورپ اور ابھرتی ہوئی دیگر مارکیٹس شمالی افریقہ ،وسطیٰ ایشیا اور لاطینی امریکا میں زبردست پذیرائی حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم انتہائی مسابقتی اسمارٹ فونز مارکیٹ میں مقابلے کیلئے اپنے اعلیٰ معیار اور مقابلے بازی کے مثبت رجحان کو برقرار رکھیں گے اور ہواوے اپنے صارفین کو تخلیقاتی،معیاری ،ٹیکنالوجی سے بھرپور اور اسٹائلش مصنوعات کی فراہمی کیلئے کوشاں رہے گی ۔

مالی سال2016کی پہلی ششماہی میںہواوے نے اپنے ریونیو اسٹریکچر کو مزید optimizedبھی کیا ہے اور کمپنی کی شرح نمو اوور سیز مارکیٹ میں مین لینڈ چائنا کے مقابلے میں1.6گنا زیادہ رہی ہے،جی ایف کے کے مطابق مئی2016کے اختتام تک عالمی اسمارٹ فونز مارکیٹ میں ہواوے کا شیئر 11.4فیصد تک پہنچ گیا جبکہ 500تا600امریکی ڈالرز کی مالیت کے اسمارٹ فونز کی مارکیٹ میں ہواوے کے شیئر میں 10فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ،رپورٹ کے مطابق یورپی اسمارٹ فونز مارکیٹ میں بھی ہواوے کی کارکردگی مثالی رہی اور بعض یورپی ممالک میں ہواوے کے شیئر میں15فیصد زے زائد اضافہ دیکھا گیا جس میں برطانیہ،جرمنی اور فرانس وغیرہ شامل ہیں۔
مصر میں اسمارٹ فونز مارکیٹ میں ہواوے کا شیئر 20فیصد جبکہ نیوزی لینڈ میں15فیصد سے زائد رہا،لاطینی امریکا اور وسطیٰ ایشیا کے بعض ممالک میں ہواوے کی سیلز میں دو گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،چین میں ہواوے مسلسل مارکیٹ لیڈر کی حیثیت سے اپنا تسلط جمائے ہوئے ہے اور جون میں ہواوے کا مارکیٹ شیئر 18.6فیصد رہا۔ہواوے کی کامیابی اور مقبولیت کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ کمپنی تخلیق کی جانب توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور ریسرچ اینڈڈیولپمنٹ پر کثیر رقم خرچ کررہی ہے ،اسی تخلیقات کے باعث ہواوے کی مصنوعات پی ایٹ، پی نائن،میٹ ایٹ،Honor V8اور میٹ بک کو دنیا بھر میں صارفین کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی جبکہ ہواوے کی پہلی ٹو ان ون نوٹ بک پراڈکٹ توقع ہے کہ تیسری سہ ماہی سے مڈل ایسٹ افریقہ میں بھی دستیاب ہوگی۔
اپنی معیاری اور تخلیقاتی مصنوعات کے باعث ہواوے کو دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کے اعلیٰ اعزازات سے بھی نوازا گیا جو کہ ہواوے کی کارکردگی اور اس کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے،ہواوے اپنی18.652ارب امریکی ڈالرز کی ویلیو کے باعث دنیا کے 100معروف برانڈز کی فہرست میں سال2015کی 70ویں پوزیشن کے مقابلے میں سال2016میں50ویں پوزیشن پر آنے میں بھی کامیاب رہی ۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-29

More Technology Articles